امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ایٹمی اور میزائل
پروگرام کی وجہ سے اس کے ساتھ ایک بہت بڑا تنازعہ ممکن ہے لیکن وہ اس کا
سفارتی حل تلاش کرنے کے لیے زیادہ اہمیت دیں گے۔صدر کےدفتر میں 100 دن کی مدت مکمل کرنے کے موقع
پر انہوں نے میڈیا سے
کہا،ایسا خدشہ ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ ہم کسی بڑے تصادم میں
الجھیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ وہ اس مسئلے کا پرامن حل چاہتے ہیں، ان کا
انتظامیہ فوجی فورسز کے استعمال کی جگہ اقتصادی پابندیوں کو سخت کرنے پر
زور دے رہا ہے۔